ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

جیل میں مریم نواز کی خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، روکنے کیلئے کیا کام کر دیا؟

datetime 20  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش، معروف صحافی کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ذوالفقار راحت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں خود کو جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور یہی وجہ ہے

کہ مریم نواز کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ مریم نواز پہلے تو کہتی تھیں کہ میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں لیکن اب جیل میں کچھ صورتحال مختلف ہو گئی ہے۔کیونکہ مریم نواز رات کو جیل میں رونا شروع کر دیتی ہیں اور کبھی چیختی چلاتی ہیں۔اور کبھی لوگوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر رپورٹس آئی تھیں کہ مریم نواز جیل کے ماحول میں خود کو ایڈجسٹ نہیں کرپا رہیں اور وہ جیل کا کھانا بھی نہیں کھاتیں جبکہ نواز شریف نے بھی ناسازی طبیعت کی شکایت کی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف جیل میں اذانیں دینا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ مجھے یہاں سے نکالو، اگر میں یہاں رہ گیا تو یہاں سے میری لاش ہی جائے گی۔نواز شریف کا ناسازی طبیعت کی شکایت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وہ تھکن محسوس کر رہے ہیں جبکہ چھاتی پر بوجھ محسوس ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور ن لیگ کی سینئر قیادت نے نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید اور مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز سے جیل میں ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے۔ نواز شریف کو فرش میں سلایا جا رہا ہے جبکہ انہیں گھر کا کھانا کھانے سے روک دیا گیا ہے اور کھانے میں انہیں خراب قیمہ دیا گیا ۔ جبکہ ایک ہی جیل میں ہونے کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز کو ملنے نہیں دیا جا رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…