جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

مجھے دھکا دے کر صاحب سے علیحدہ کرکے سکون مل گیا آپ کو؟ نواز شریف کی گرفتاری کے وقت سکیورٹی آفیسر کیوں رونے لگ گیا؟ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) میاں نواز شریف کے داماد اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر میاں نواز شریف کی گرفتاری کے موقع پر پیش آنے والا ایک واقعہ سنایا اور علی ڈار نے کہا کہ انہیں گرفتار کرنے والا سکیورٹی افسر بھی رونے لگا تھا، علی ڈار نے میاں نواز شریف کے ذاتی خدمت کے حوالے سے قصہ سناتے ہوئے لکھا کہ ذاتی خدمت گار نے کہا کہ گرفتاری کے لیے جب افسران آئے تو میں صاحب کے ساتھ کھڑا تھا۔

میں بولا میں صاحب کے ساتھ جاؤں گا۔ قریب ہی ماہر امراض قلب ڈاکٹر عدنان جو کہ میاں صاحب کے پرسنل ڈاکٹر ہیں بھی وہاں موجود تھے، جو بضد تھے کے وہ بھی اسلام آباد تک صاحب کے ساتھ سفر کریں گے، ایک افسر جس نے عینکیں لگا رکھی تھیں بولا کہ کسی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ سن کر میں میاں صاحب کے ساتھ اور جڑ کر کھڑا ہوگیا۔ میرا ایسا کرنا تھا کہ اس افسر نے مجھے دھکا دے کر کچھ ایسے پیچھے کیا کہ میں زمین پر جا گرا۔ ڈاکٹر عدنان کے ساتھ بھی زور زبردستی کرتے ہوئے انہیں بھی میاں صاحب سے علیحدہ کر دیا گیا۔ ذاتی خدمت گار نے بتایا کہ ہم دیکھتے رہ گئے اور میاں صاحب اور مریم باجی کو دوسرے جہاز میں بٹھا دیا گیا۔ خدمت گار نے بتایا کہ مسافر بس میں بیٹھنے سے پہلے میری اس افسر پر دوبارہ نظر پڑی، میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، اس کے قریب گیا اور کہا، مجھے دھکا دے کر صاحب سے علیحدہ کرکے سکون مل گیا آپ کو؟ جواب میں اس افسر نے اپنیعینکیں اتاریں اور مجھ سے کہا، بھائی میں نے جو کچھ کیا بڑی مجبوری میں کیا۔ افسر نے کہا کہ میرا دل رو رہا ہے، یہ کہتے ہوئے وہ افسر زار و قطار رونے لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…