پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مریم نواز اور نوازشریف الگ،ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو احکامات جاری، دھماکہ خیز فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ میں ہلچل مچ گئی،شریف فیملی پریشان

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، مریم نواز اور نوازشریف الگ،ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو احکامات جاری، دھماکہ خیز فیصلہ کرلیاگیا،ن لیگ میں ہلچل مچ گئی،شریف فیملی پریشان، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ممکنہ منتقلی کے پیشِ نظر وہاں ڈیوٹی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ

مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کئے جانے کا امکان ہے ٗسہالہ ریسٹ ہاؤس میں تعیناتی کیلئے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ٗسرکاری ہسپتال نے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سہالہ ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کرنے والے ہسپتال عملے کا ڈیوٹی روسٹر تیار کر لیا گیا ہے ٗ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کیلئے روسٹر تیار کیا گیا ہے۔سہالہ ریسٹ ہاؤس میں 10 لیڈی ڈاکٹرز تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی ٗ تین خاتون نرسز بھی تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کریں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس 24 گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں موجود رہے گی۔ لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز فراہمی کیلئے وزارتِ داخلہ اور کیڈ نے ہسپتال سے رابطہ کیا تھا۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں گلے ملنے والے ہیڈ وارڈن کو تبدیل کر دیا گیا ٗ یہ ہیڈ وارڈن نواز شریف کی بیرک پر تعینات تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جیل میں موجود مخصوص عملے کے سوا کسی اور کو نواز شریف کی بیرک تک جانے کی اجازت نہیں ٗہیڈ وارڈن نے بیرک پہنچ کر سابق وزیر اعظم کو گلے سے لگا لیا جس پر میاں محمد نواز شریف نے اسے کمر پر تھپکی دی۔دونوں کی ملاقات کا انکشاف جیل میں لگے سکیورٹی کیمرے سے ہوا جس کے بعد ہیڈ وارڈن کو بلا کر سخت الفاظ میں تنبیہ کی گئی ۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے واقعہ کی اطلاع انتظامیہ کو دی جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے خود اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…