سیالکوٹ(سی پی پی)پی ٹی آئی کارکنان نے عثمان ڈار کے بھائی کا بدلہ خواجہ آصف سے لے لیا ،کھلاڑیوں نے کچا شہاب پورہ میں خواجہ آصف کو گھیر لیا، نعرے بازی بھی کی،تاہم کسی قسم کی نازیبا حرکت نہیں کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ میں این اے 73 کے کینیڈیٹ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کشمیری محلہ کمپین کے لیے گئے تو ان کو دھکے دے کر نکال دیا گیا اور شیر اک واری فیر کے نعرے لگائے گئے۔تاہم میڈیا پر چلنے والی خبروں کے
مطابق عثمان ڈرا کے بھائی عمر ڈار جب ن لیگ والوں سے ملنے گئے تو انہوں نے عمر ڈار سے بد تمیزی کی اور دھکے بھی دئیے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کچا شہاب پورہ میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گھیر لیا اور خواجہ آصف اور ن لیگ کے خلا ف شدید نعرے بازی بھی کی۔عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں لیکن ایسے میں مخالفین کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں کرنا افسوس ناک ہے۔