پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کو لوٹنے والوں کیخلاف مہم میں تیزی،نیب نے مزید 4ملزم گرفتار کرلئے،کروڑوں کی کرپشن کرنے کا الزام

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے کرپشن کیسز میں ملوث مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق نیب نے اسٹیٹ لائف انشورنس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے 5000 کنال زمین کی خریدوفروخت میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث محمد آصف اور محمد اشرف کو گرفتارکیا۔ مذکورہ کیس

میں پٹواری عابد حسین کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔دوسری کارروائی ایم این ایم موٹر سائیکلز کرپشن کیس میں ملوث ملزمان محمد ساغر نثار اور نوید اظہر کی گرفتاری کی صورت میں کی گئی ۔دونوں ملزمان مبینہ طور پر سینکڑوں متاثرین کو موٹر سائیکلز فراہمی کے نام پر کروڑوں روپے سے محروم کرنے میں ملوث ہیں۔نیب لاہور مذکورہ کیس میں مجموعی طور پر 30 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…