جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کرکے وزیراعظم بن سکتے ہیں، کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے ،ن لیگ اور پی ٹی آئی کس کی پیداوار ہیں؟ بلاول بھٹو نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 18  جولائی  2018 |

لالہ موسیٰ/ منڈی بہاؤ الدین (نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کی غلط فہمی ہے کہ وہ سازشیں کر کے وزیراعظم بن سکتے ہیں ٗاگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے ٗکٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جیالے لڑنے کیلئے پرجوش ہیں ٗپہلے بھی مشکل وقت کا سامنا کرچکے ہیں ٗ اب بھی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ،کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے۔

(ن) لیگ اور پی ٹی آئی آمر کی پیداوار ہیں ،معاشی اور سیاسی پالیسی ایک ہے ۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کر کے شاید قلیل مدت فائدہ اٹھالیا جائے اور یہ لاڈلے کی پرانی عادت ہے تاہم اس عمل سے قوم کو طویل مدت نقصان پہنچے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، خان صاحب کی غلط فہمی ہے کہ سازشیں کر کے وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی مقبول ہوتے اور عوام ان کے ساتھ ہوتے تو انہیں اتنی سہولتیں دینے کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہو یا جی ڈی اے وہ آزادانہ انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے، جو بھی سازشیں ہورہی ہیں ایک دن ان کے ثبوت سامنے لائینگے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے لڑنے کے لیے پرجوش ہیں، وہ پہلے بھی مشکل وقت کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام دوست پالیسیز کو ملکی سیاست پر ترجیح دوں گا ٗپہلے بھی کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان پر بار بار اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی شکایت کی، کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت

دینے کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے اس کیلئے پیپلز پارٹی لڑے گی، پی ٹی آئی اور نواز شریف پارٹی کا منشور ایک جیسا ہی ہے، ہماراسفرصرف الیکشن تک محدود نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کا منشور باقی تمام جماعتوں سے مختلف ہے۔ ہم بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر چلتے ہوئے مثبت سیاست کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں۔ بعد ازاں منڈی بہاؤ الدین میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان دوست پالیسی بنائی ہے ۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کامقابلہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک مٹاؤ پالیسی کے تحت لوگوں کو آسان قرضے دینگے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کارکنان نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاہنواز بھٹو ضیاء الحق کی آمریت سے لڑتے ہوئے

شہید کردیئے گئے۔ شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اور قربانی صدیوں یاد رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو انقلابی منشور لیکر آئے تھے ، ہم ایک اور انقلابی منشور لائے ہیں جو آپ کے مسائل کا حل نکال سکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائزہ وسیع کرینگے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پورے ملک میں پھیلائینگے۔ یونین کونسل کی سطح پر فوڈ سٹور کھولینگے جو خواتین چلائینگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ

پیپلز پارٹی کا منشور ہمیشہ کسان دوست رہاہے۔ کسان کارڈ کے تحت فصلوں کی انشورنس کی جائیگی۔ فصلوں کی نقصان کی صورت میں حکومت کسانوں کی مدد کرسکے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ چاول ، مکی دال ، گندم کی فصل کو بھی سپورٹ پرائس دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پانچ مرلہ سکیم کے تحت بے گھر افراد کو مکانات دیئے تھے ۔ ہم بھی گھر پروگرام کے تحت نوجوانوں کو گھر کیلئے مدد دینگے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ ہو یا پی ٹی آئی ان کی معاشی اور سیاسی پالیسی ایک ہے ، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی آمر کی پیداوار ہیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر شہید کی نامکمل مشن پورا کرنے کیلئے نکلا ہوں ۔ ہمیں مرکز کی سطح پر اصولوں کی سیاست واپس لانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد کیلئے عوام کی مدد اور ووٹ ضروری ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں ایک سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے

اور پیپلز پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی غربت اور بیروزگاری کیخلاف جدوجہد کررہی تھیں،بینظیر نے کہا تھا روزگار دینا جرم ہے تو وہ یہ جرم بار بار کرتی رہیں گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اقتدار ملا تو خواتین کو بلا سود قرضے دینگے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پرویز خٹک اور عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ گالی دینا مجھے بھی آتا ہے مگر کارکنوں کو گالم گلوچ نہیں سکھانا چاہتا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا جمہوریت کی توہین ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…