اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیا ،بارش کا پانی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ، لفٹ اور میٹنگ روم میں دو فٹ تک پانی ، ملازمین واٹر پمپ کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف رہے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ سے ملاقات ، ضروری انتطامات کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بارش کا سلسلہ جاری ہے لیکن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف الیکشن کمیشن آف پاکستان بارش سے
بچنے کی تیاری کرنا بھول گیا۔ عقبی نالے کا پانی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ہوگیا ہے۔ گرانڈ فلور اور عمارت کی لفٹ اور میٹنگ روم میں دو فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ۔ملازمین واٹر پمپ کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف رہے ، دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری کیڈ سے ملاقات کرکے انہیں ضروری انتطامات کرنے کی ہدایت کی ۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق گزشتہ بارش میں بھی ای سی پی میں جمع شدہ پانی کے باعث کافی نقصان ہوا تھا۔