جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

سابق وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے امیدوارقومی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ، کھلبلی مچ گئی

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامرہ کینٹ (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امورمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے55اٹک شیخ آفتاب احمد اورانکے بیٹے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور پر الیکشن مہم کے دوران کامرہ سے اٹک جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ اندھا دھند فائرنگ ن لیگ کے دونوں امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اور انکے قافلہ میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے

ملزمان فرار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق رات قریب بارہ بجے مسلم لیگ ن کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور سلمان سرور گاؤں کامرہ سے اپنا انتخابی جلسہ کرنے کے بعد کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے کامرہ سے اٹک جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انکے قافلہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جو کہ گاڑی کو لگے جس سے دونوں باپ بیٹا جو کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے اٹک سے امیدوار ہیں اور انکے قافلہ میں موجود تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے اس واقعہ کی اطلا ع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ، ڈیس ایس پی اٹک پولیس کی بھاری نفری کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے ن لیگ کے امیدوار شیخ آفتاب احمد اور سلمان سرور کی خیریت دریافت کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امورمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے55اٹک شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون اٹک پر حملہ کی خبر سنتے ہی انکے سپوٹرز اور علاقہ عوام کی کثیر تعداد انکی رہائش گاہ پہنچ گئے اور اس حملہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…