ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

نامور پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے ہونیوالے شوہر نے خودکشی کر لی تھی اور دوسرا منگیترفرار ہو گیا، یہ کون سے لیجنڈری کرکٹر کا بیٹا ہے اور سٹیج اداکارہ کون ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (بیورورپورٹ ) معروف سٹیج اداکارہ اور معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ ااور معروف کرکٹر عبدالقادری کے بیٹے عثمان قادر نے نکاح کر لیا ہے اور تقریب کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند دنوں سے ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں گرم تھیں

اہم اب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ثوبیہ خان نےعثمان قادر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ عثمان قادر اپنے والد کی طرح کرکٹ سے ہی وابستہ ہیں اور نہ صرف کھلاڑی ہیں بلکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلبز میں کوچنگ کے فرائض بھی سر انجام دیتے ہیں جبکہ انکی اہلیہ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ثوبیہ خان نے بتایا ہےکہ اب وہ مزید سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گی تاہم اب اگر خاوند نے اجازت دی تو ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کروں گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثوبیہ خان کے فرید نامی منگیتر نے دبئی میں خودکشی بھی کر لی تھی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان کی نیاز خان نامی شخص سے بھی دو سال تک دوستی رہی اور بات شادی تک پہنچ کر کچھ وجوہات پر ختم ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان عشق چل نکلا اور شادی پایا تکمیل کو پہنچ گئی۔ثوبیہ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد سے عثمان قادر نا کرکٹ کھیل رہا ہے اور نا ہی اپنے گھر جا رہا ہے جس سے ثوبیہ خان کی شادی شدہ زندگی ابتداءمیں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ اداکارہ ثوبیہ خان کی عثمان قادر سے دوستی شوبز حلقوں میں کافی مشہور ہوئی جس کے بعد یہ دوستی شادی کے بندھن میں بدل گئی۔واضح رہے کہ عثمان قادر رشتے میں کرکٹر عمر اکمل کے برادر نسبتی ہیں اور اس سے قبل عمر اکمل کی ایک سٹیج اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…