منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

کورولش عثمان کا 5 واں سیزن کب سے نشر ہوگا؟ ٹیزر جاری

datetime 28  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور، تاریخی ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کا سیکوئل ‘کورولوس عثمان’ کا نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہو رہا ہے۔’کورولوس عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق ازچویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹس شیئر کی ہیں۔اداکار براق ازچویت ‘عثمان بے’ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر پانچویں سیزن کا دلچسپ ٹریلر بھی جاری کیا ہے جس میں نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔براق ازچویت نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے ‘کورولوس عثمان’ کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔

دوسری جانب اگر براق ازچویت کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹریلر کی بات کی جائے تو اس میں، سیریز میں اْن کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں، بالا اور ملہون خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ‘کورولوس عثمان’ کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں ملہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی۔سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے (ملہون خاتون) حقیقی زندگی میں شادی کے بعد حمل سے ہیں، اس لیے سیریز کے پانچویں سیزن میں اْنہیں کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…