اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے نامور اداکار شان شاہد کے بعد اداکارہ ریما خان بھی پاکستان میں ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی نشریات کے خلاف بول پڑیں۔اداکارہ ریما خان کے مطابق اپنے ملک میں بیشمار ٹیلنٹ ہونے کے باوجود کسی دوسرے ممالک کا مواد اپنی اسکرینز پر چلانا پاکستان کے ان فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے جو پہلے سے ہی مشکل کا شکار ہیں۔خیال رہے کہ
ریما خان ان دنوں ایک نجی چینل پر رمضان نشریات کی میزبانی کررہی ہیں۔اپنے پروگرام کے دوران اداکارہ نے کہا کہ چند روز قبل شان شاہد نے بھی اس حوالے سے بات کی تھی۔ میں ان سے بالکل حامی بھرتی ہوں، یہ غلط ہے کہ ہم پاکستان میں غیر ملک پروجیکٹس کی تشہیر کریں، خاص طور پر تب جب یہاں کے فنکاروں گھروں پر بیٹھے ہیں جن کو کام نہیں دیا جارہا۔ریما خان نے کہا کہ پاکستان کے فنکار اس ملک کے ٹیکسز بھرتے ہیں، وہ نہیں جن کا کام اسکرینز پر چلایا جارہا ہے، یہ فرق غلط ہے اور اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔