جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹرویو دینے سے انکار کیا تو صحافی نے کیا شرمناک حرکت کی، کس بات پر اکسایا جاتا رہا؟ ریما نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کا ایک سیاستدان کے ساتھ سکینڈل بنایا گیا جو جھوٹ پر مبنی تھا۔ریما خان کے مطابق سیاستدان کے ساتھ جھوٹا سکینڈل بنائے جانے پر انہیں بہت تکلیف ہوئی وہ آج بھی اس اسکینڈل کو سوچ کر افسردہ ہو جاتی ہیں۔ریما نے ماضی میں بنائے گئے اس سکینڈل کا اگرچہ ذکر کیا تاہم انہوں نے اس سیاستدان کا نام لینے سے گریز کیا جن کے ساتھ ان کا جھوٹا سکینڈل بنایا گیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ریما نے دعوی کیا کہ مذکورہ سکینڈل جھوٹا تھا اور وہ ایک صحافی نے بنایا تھا۔ریما خان کے مطابق جس صحافی نے یہ جھوٹا سکینڈل بنایا ان کا خیال تھا کہ میں انہیں انٹرویو نہیں دیتی اور بہت نخرے کرتی ہوں۔اداکارہ نے سکینڈل بنانے والے صحافی کا نام لینے سے بھی گریز کیا تاہم انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ صحافی ہی شان اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کے لیے اکساتے رہے۔اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ اور شان فلم انڈسٹری میں آئے تو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئے اور انہیں سپر اسٹار جیسی حیثیت مل گئی اور لوگ انہیں چاہنے لگے۔ریما خان کے مطابق جب انہیں شہرت ملی اور فلم انڈسٹری کا حصہ بنے اس وقت وہ اور شان دونوں کم عمر تھے اور انہیں ٹین ایجر جوڑا کہا جاتا تھا اور ان دونوں کی کم عمری کا فائدہ صحافیوں نے اٹھایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے شان اور ان میں میچوئرٹی نہیں تھی اور صحافی انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے کے لیے اکسا کر خبریں اور ہیڈ لائنز بناتے رہے۔اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت جب کوئی صحافی ان سے ملتا تو انہیں کہتا کہ شان نے ان کے بارے میں فلاں بات کہی ہے اور جب کوئی شان سے ملتا تو انہیں کہتا کہ ریما نے آپ کے لیے فلاں بات کہی ہے جس کے بعد ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف بات کر دیتے تھے اور صحافی اس بات کی ہیڈلائن نکال کر خبریں بناتے تھے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے اور شان کے درمیان اختلافات رہے،

تاہم یہ بھی اعتراف کیا کہ ان دونوں نے مل کر اچھا کام کیا اور انہیں ایک ساتھ انتہائی بہترین کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔اداکارہ نے شان کو اس وقت کا بھی فلم انڈسٹری کا سپر اسٹار قرار دیا اور کہا کہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔ایک سوال کے جواب میں ریما نے شان کو اب بھی پہلے نمبر رکھا جب کہ فہد مصطی کو دوسرے، ہمایوں سعید کو تیسرے اور فواد خان کو آخری یعنی چوتھے نمبر پر رکھا۔ریما خان نے اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ

وہ اپنی گریس کا مزید خیال رکھیں اور سوشل میڈیا پر ہر وقت ایکٹو رہتے وقت مزید محتاط رہیں۔اداکارہ نے انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی حیثیت پر بھی بات کی اور کہا کہ شادی کے بعد وہ ہر فیصلہ یا کام سوچ سمجھ کر کرتی ہیں کیونکہ اب ان پر بیوی اور بہو کی ذمہ داری بھی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا بہت خیال کرتی ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت ان کی دیکھ بھال میں ہی صرف ہوجاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے دعوی کیا کہ ماضی میں انہیں بھارتی فلموں سے کام کی پیشکش بھی ہوئی تاہم انہوں نے محض اس لیے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا کہ وہ فلم میں کام کرنے کے لیے لباس پر سمجھوتا نہیں کر سکتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…