ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اقراء اور یاسر کی مہندی پر سجل اور احد لوگوں کی نگاہ کا مرکز بن گئے، کون سی بات نے انہیں محفل میں منفرد بنا دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی پر مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑی اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔مہندی کی تقریب پر جہاں اقراء عزیز اور یاسر حسین کے چرچے ہو رہے ہیں، وہیں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔سجل علی نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب پر خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی تھی جبکہ احد نے کالا کرتا زیب تن کیے کندھوں پر شال ڈال رکھی تھی۔

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز چند روز قبل مایوں کی رسم سے ہوا تھا۔گزشتہ روز کامیڈین یاسر حسین کے گھر پر اداکار جوڑی کی مہندی کی رسم منعقد کی گئی۔ اس موقع پر یاسر حسین اور اقراء عزیز نے زبردست ڈانس کر کے سب کو محظوظ بھی کیا۔اداکارہ اقراء عزیز نے یاسر حسین کے ساتھ ڈانس کیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جب کہ تقریب میں موجود دیگر شوبز شخصیات نے بھی ڈانس کیا۔اقراء عزیز اور یاسر حسین کی مہندی کی تقریب میں اداکارہ نے ڈیزائنر فائزہ سقلین کی ڈیزائن کردہ پیلے رنگ کی کام والی خوبصورت فراک پہن رکھی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے بالوں میں سفید پھلوں سے بنا گجرا اور ہاتھوں میں مہندی بھی لگا رکھی تھی۔دوسری جانب مہندی کی تقریب میں یاسر حسین نے سفید رنگ کا کرتا پاجاما پہن رکھا تھا اور ساتھ ہی کالے رنگ کی شال بھی اوڑھ رکھی تھی۔مہندی کی تقریب کے موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔مہندی میں زارا نور عباس، اسد صدیقی، ایمن خان، منال خان، منیب بٹ، کْبریٰ خان، مومل شیخ، شہزاد شیخ، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔اداکار یاسر نے اپنی مہندی کی تقریب کے موقع پر خوبصورت کیک بھی تیار کروایا جس کی تصویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے شیئر کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…