پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

بڑی تعداد میں پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے والے بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی پاکستان کے دورے کا اعلان کر دیا، عوام کا شدید ردعمل

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار سنی دیول بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، اس بات کا اعلان بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورداسپور کے ممبر صوبائی اسمبلی سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔ بھارتی اداکار پاکستان مخالف بننے والی فلموں کا حصہ بھی رہے ہیں

اور الیکشن کمپین کے دوران بھی انہوں نے پاکستان مخالف بیانات دیے تھے۔ سوشل میڈیا پر سنی دیول کے پاکستان آنے پر صارفین اپنے شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں، بھارتی اداکار سنی دیول کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور پاکستان مخالف بیانات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا، یوں ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان نے دنیا بھر کی سکھ برادری کو کرتاپور راہداری کا تحفہ دے دیاکرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آگئی، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔14 مارچ کو اٹاری کے مقام پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی سطح پر پہلے مذاکرات ہوئے اور 14 جولائی کو کرتار پور راہداری کے حوا لے سے واہگہ کے مقام پر اجلاس ہوا، دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں میں تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر پر اتفاق کیا گیا۔30 ستمبر کو پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی

لیکن فی یاتری 20 ڈالرز فیس کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ 21 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان کی شرط مان لی اور 24 اکتوبر کو معاہدے کی تاریخ طے پا گئی۔پاکستان میں کرتارپور راہداری کا افتتاح دس نومبر کو ہو رہا ہے اور ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان کے سرکاری اکانٹ سے اس سلسلے میں چار نومبر کو ایک نغمہ جاری کیا گیا جسے افتتاحی تقریب کا سرکاری نغمہ قرار دیا گیا ہے۔چار منٹ طویل اس نغمے میں 37ویں سیکنڈ پر ایک پوسٹر دکھائی دیتا ہے جس پر خالصتانی رہنماں جرنیل سنگھ بھنڈراں والا، میجر جنرل صاحب سنگھ اور امریک سنگھ خالصہ کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…