ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علی ظفر نہ توملازم تھا اور نہ ہی مالک، لاہورہائیکورٹ نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی اپیل کا 34 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کی اپیل کا 34 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میشا شفیع کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے سے متعلق اس فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ججز نے کسی خاص طبقے کے مطالبے یا عوام کے جذبات کے مطابق فیصلے نہیں کرنا ہوتے۔

میشا شفیع جے ایس ایونٹس کی ملازمہ ثابت نہیں ہوئیں، جے ایس ایونٹس نے میشا شفیع سے مخصوص وقت کیلئے معاہدہ کیا تھا۔ تحریری فیصلے کے مطابق ایکٹ میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے قانون میں مالک اور ملازم کی مکمل وضاحت کی گئی ہے، ججز کی ذمہ داری قانون بنانا نہیں بلکہ قانون کی تشریح کرنا ہے۔ کام کی جگہ پر خواتین کی ہراسگی کیخلاف قانون کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت تھا۔ایسے قانون کا نفاذ کا مقصد خواتین کو کام کی جگہ پر بہترین ماحول فراہم کرنا ہے، خواتین کو کام کی جگہ پر ہراساں کیا جانا بلا شبہ بڑی رکاوٹوں میں شامل تھا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کے وکیل نے دلائل میں تمام کام کرنے والی خواتین کے لفظ پر بہت زور دیا۔ قانون میں کام کرنے والی خواتین کی تعریف نہیں کی گئی۔ خواتین کے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے قانون اطلاق صرف کسی ادارے کے ملازم پر ہوتا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ خواتین ہراسگی قانون کے نفاذ کے بعد بہت سی خواتین اس سے مستفید ہوئی ہیں اور قانون کے نفاذ کا مقصد پورا ہوا ہے۔ یہ قانون ہر خاتون کیلئے نہیں ہے بلکہ صرف ان کیلئے ہے جو خواتین کام کی جگہ پر ہراساں کی جاتی ہیں۔ علی ظفر نہ توملازم تھا اور نہ ہی مالک، اس لئے خاتون محتسب نے ملزم کیخلاف انکوائری کا حکم نہیں دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے میشا شفیع کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…