جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) راک اسٹار علی ظفر پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی، صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔صوفی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس جھوٹے الزام کے پیچھے چھپی پوری کہانی بیان کی اور کہا ایک لڑکی کے گمراہ کرنے پر علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا،غلطی مان کرمعافی مانگ رہی ہوں، معافی بہت پہلے مانگنا چاہتی تھی لیکن سوشل میڈیا پر تنقید سے ڈرتی تھی۔علی ظفر نے جواب میں صوفی کی ہمت اوربہادری کوسراہا اور

معذرت قبول کرکے دعا دیتے ہوئے پیغام میں لکھا بہادری سے غلطی تسلیم کرنے پروہ ہمیشہ یاد رہیں گی۔خیال رہے صوفی نے گزشتہ برس میشاشفیع کے الزامات چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کے ساتھ امریکہ میں ہسپتال کے اس فنڈ ریڈنگ تقریب میں موجود تھیں۔اس تردید کے بعد صوفی نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا اور گزشتہ روز صوفی نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…