جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں پرفارمنس پر تنقید‘ میکا سنگھ نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھادیا،کھری کھری سنادیں 

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی گلوکار میکا سنگھ پاکستان میں پرفارمنس کے حوالے سے کی جانے والی تنقید سے اتنے تنگ آگئے کہ اپنے ہی میڈیا پر چلا اٹھے اورانہیں دوغلی پالیسی اپنانے پر آئینہ دکھایا۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی چند روز قبل پاکستان میں شادی کی تقریب کے دوران پرفارمنس پر ہندو انتہا پسند اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا شدید برہم ہے

اور میکا سنگھ کے معافی مانگنے کے باوجود انہیں تنگ کرنے سے باز نہیں آرہا۔گزشتہ روز میکا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے اس ماحول میں پاکستان میں پرفارمنس کرنے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کشیدگی سے بہت پہلے معاہدہ طے کیاتھا لہٰذا جب مجھے ویزا موصول ہوا تو میں چلا گیا۔ میکا سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے پرمعافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ یہ غلطی نہیں دہرائیں گے۔میکا سنگھ کی جانب سے پاکستان میں دوبارہ پرفارم نہ کرنے کی یقین دہانی کے باجود بھارتی میڈیا ان پر چڑھ دوڑا اور انہیں اپنے سوالوں سے زچ کرنا شروع کردیا تو میکا سنگھ آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے ہی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور نیہا ککڑ نے ایک ساتھ پرفارم کیا تھا؟ کیا آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ سونو نگم نے چار ماہ قبل عاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کیاتھا؟ تب کسی نے کچھ کیوں نہیں کہا؟میکا سنگھ نے کہا کہ جب میں کچھ کرتاہوں تو میڈیا فوراً اسے پکڑ کر اپنی سرخیاں بنانے میں لگ جاتاہے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مجھے غصہ آئے  تاکہ آپ لوگ اسے اپنے چینلز پر دکھائیں اور اپنے اخباروں کی سرخیاں بنائیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…