منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) اداکارہ ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا۔ انسٹا گرام پر شیئرز تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر شائق حیران رہ گئے کہ اداکارہ ٹریننگ کے دوران اتنی مشقت کرتی ہیں۔پاکستان میں اداکارائیں حالیہ عرصے کے دوران اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہی میں سے ایک ماروا حسین ہیں جنکے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ صرف ٹویٹر پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ جبکہ انسٹا گرام پر 44 لاکھ کے قریب ہے۔26 سالہ اداکار ماورا حسین نے انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئرز کی ہیں جس نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے وہ جم میں فزیکل ٹریننگ کر رہی ہیں جن کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں، ان کے چاہنے والے حیران ہیں کہ ماروا حسین اپنی فٹنس کے لیے اتنی سخت ٹریننگ کرتی ہیں۔ماروا حسین کے بارے میں مشہور ہے کہ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئرز کرتی ہیں تو کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا یہ تصویر میک اپ والی ہے یا میک اپ کے بغیر ہے۔ نیو یارک میں دورے کے دوران انہوں نے چند تصاویر اپ لوڈ کیں جس میں بنا میک اپ کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین کی جم میں ٹریننگ کرتی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا۔ انسٹا گرام پر شیئرز تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر شائق حیران رہ گئے کہ اداکارہ ٹریننگ کے دوران اتنی مشقت کرتی ہیں۔پاکستان میں اداکارائیں حالیہ عرصے کے دوران اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…