جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کے بعد عدنان سمیع کااکاؤنٹ ہیک،پاکستان کی تعریف میں کیا کچھ لکھ دیاگیا؟ دلچسپ صورتحال

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)گذشتہ روز بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی تھی۔نہ صرف امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی گئی تھی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر بھی بات کی گئی تھی۔علاوہ ازیں ان کے اکاؤنٹ سے

پاکستان کی حمایت میں بھی بیانات جاری کیے گئے تھے۔تاہم بعد ازاں امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں ترکی کے ہیکرز کا گروپ ملوث ہے اور اب اسی گروپ کی جانب سے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جانے کا معاملہ سامنے ا?یا ہے۔ترکی کے ہیکرز گروپ کی جانب سے عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے نہ صرف ان کی پروفائل پکچر میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی گئیں۔عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد ترک ہیکرز کے گروپ نے ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم سے متعلق پوسٹ کی۔ان کے اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں ہیکرز نے عندیہ دیا کہ وہ جلد برادر ملک پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائیوں جیسے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…