جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معروف گلوکارعطا اللہ عیسی خیلوی کی موت کی خبر فیس بک پر چلانے والا نوجوان گرفتار ،افسوسناک انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کی موت کی جھوٹی خبر فیس بک پر چلانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم گلوکار نے ملزم کو معاف کردیا۔اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس میں عطا اللہ نے بتایا کہ تونسہ شریف کے شریف کے علاقے ریتڑہ کے رہائشی قیصرانی نے میری موت کی جھوٹی خبر فیس بک پر چلائی جس سے دنیا بھر میں میرے کروڑوں پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ڈی جی خان کے ڈی پی او عاطف نذیر نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن میں نے اسے معاف کردیا تاہم ملزم کو اتنی سزا ملی چاہئے تاکہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔ایک سوال کے جواب

میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی جھوٹی افواہوں کے سدباب کے لئے حکومت کو موثر قانون سازی کرے لیکن ایسے افراد سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری صحتیابی کے لئے خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ سمیت دنیا بھر میں دعائیں کی گئیں، اب میں مکمل طور پر ٹھیک ہوں اور پرستاروں کے لئے گاتا رہوں گا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ایک شو کے لئے 13 اپریل کو دبئی جارہا ہوں، پوری قوم پریشان ہے جسے خوشیوں کی ضرورت ہے اور میں یہ خوشیاں فراہم کرتا رہوں گا، دنیا بھر میں موجود ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…