ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نریندر مودی‘ کے پوسٹر میں اپنا نام دیکھ کر معروف فلم ساز اور شاعر جاوید اختر برہم ،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کے پوسٹر میں اپنا نام دیکھ کر معروف فلم ساز اور شاعر جاوید اختر برہم ہوگئے۔جاوید اختر نے فلم کے جاری کیے گئے پوسٹر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ اگرچہ انہوں نے فلم کے کسی گانے کی شاعری نہیں لکھی

پھر بھی ان کا نام شاعر کے طور پر شامل کیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم کے گانوں کی شاعری نہیں لکھی۔فلم کی ٹیم کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر میں جہاں فلم کی کاسٹ، ہدایت کار، فلم کی کہانی لکھنے والے اور دیگر تکنیکی ٹیم ارکان کے نام شامل ہیں، وہیں فلم کے گانوں کی شاعری لکھنے والے شخص کا نام بھی شامل ہے۔جاوید اختر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں ان کا نام بطور شاعر پڑھا جا سکتا ہے۔نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلمکی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہیں، جب کہ اس کی کہانی سندیپ سنگھ نے لکھی ہے۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر پر بھی لوگوں نے کئی اعتراضات اٹھائے تھے اور فلم کی ٹیم پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ فلم میں کئی بڑے اور ہولناک حقائق کو غلط انداز میں پیش کرکے نریندر مودی کو ایک صاف اور سچا سیاستدان دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کے پوسٹر میں اپنا نام دیکھ کر معروف فلم ساز اور شاعر جاوید اختر برہم ہوگئے۔جاوید اختر نے فلم کے جاری کیے گئے پوسٹر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ اگرچہ انہوں نے فلم کے کسی گانے کی شاعری نہیں لکھی پھر بھی ان کا نام شاعر کے طور پر شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…