جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان کے معروف میوزک ریئلٹی شو ’افغان اسٹار‘ کا مقابلہ پہلی بار ایک خاتون نے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن)افغانستان کے معروف میوزک ریئلٹی شو ’افغان اسٹار‘ کا مقابلہ پہلی بار ایک خاتون نے جیت کر نئی  تاریخ رقم کردی۔’افغان اسٹار‘ افغانستان کے ’طولو ٹی وی‘ پر نشر ہوتا ہے، جو ملک کا سب سے بڑا اور معروف میوزک ریئلٹی شو ہے۔اس شو کا آغاز 2005 میں کیا گیا تھا اور رواں برس اس کا 14 واں سیزن پیش کیا گیا اور اس کا فائنل گزشتہ روز ہوا۔’افغان اسٹار‘ کے مقابلے میں افغانستان بھر کے نئے گلوکار حصہ لیتے ہیں اور مقابلہ جیتنے والے گلوکار کے ساتھ معاہدے کے تحت نئے گانے ریلیز کیے جاتے ہیں۔

اس مقابلے کو جیتنے والے اب تک کے گلوکار افغانستان کی میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔اگرچہ ’افغان اسٹار آئیڈول‘ میں پہلے بھی خواتین حصہ لیتی رہیں اور وہ فائنل تک پہنچتی رہیں، تاہم کوئی بھی خاتون اس مقابلے کو جیت نہیں پائی تھیں۔پہلی بار افغانستان کی 20 سالہ زہرا الہام نے ’افغان اسٹار‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔’افغان اسٹار‘ کے آخری مراحل میں زہرا الہام سمیت 2 خواتین فائنل ہوئی تھیں اور ان کے مقابلے فائنل ہونے والے لڑکوں کی تعداد 4 سے زائد تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…