منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں اب کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہوگی، اشتہارات پر بھی پابندی عائد

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پاکستان میں اب کوئی بھارتی فلم ریلیز نہیں ہوگی، پاکستانی سینماؤں نے بھی بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا، پیمراء4 کو بھارت میں بننے والے اشتہارات پر ایکشن کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی کے دعوے کے بعد ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی سینما گھروں نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلم اب ریلیز نہیں ہوگی۔ پیمراء4 کو ہدایت کی ہے کہ بھارت میں بننے والے اشتہارات پر ایکشن لے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کیمپ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے،پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب کرکے جوابی کاروائی کرے گا، وزیراعظم نے کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ بتایا کہ پاکستانی ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے کہ ہندوستان کی کاروائی پر کب، کیسے اور کس نوعیت سے جواب دینا ہے؟ یہ لیڈر شپ کا ٹیسٹ ہے۔ ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی خطے میں امن کی بات کی ہے۔ لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ اسی طرح پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کو خبردار کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ 21 منٹس کا دعویٰ کرتے ہو، آؤ21 منٹس رہ کردکھاؤ، سیالکوٹ، لاہور اور بہاولپورسیکٹر میں زیادہ خطرہ تھا،اگرسٹرائیک ہوتی توپھر باقاعدہ لڑائی ہوتی، بھارت کا مقصد فوجیوں پرنہیں سویلین کونشانہ بنانا تھا، تاکہ دہشتگرد بنا کرپیش کرسکے، اگر اسٹرائیک کی ہے تو350 بندوں کی کوئی ڈیڈ باڈی یا خون موجود ہوتا، لیکن جھوٹ کے توکوئی پاؤں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ سرپرائز دیں گے۔ ہم انہیں سرپرائز دیں گے۔ ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ضرور دیں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…