ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

91ویں آسکر ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نے 15 ٹرافیاں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (آن لائن)91ویں آسکر ایوارڈز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین نے 15 ٹرافیاں جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ لاس اینجلس میں ہونے والے ایوارڈز میں 15 خواتین ٹرافی گھر لے جانے میں کامیاب رہیں جبکہ ان کے مقابلے میں 39مردوں نے ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل خواتین کی جانب سے سب سے زیادہ 12 ایوارڈ 2007 اور 2015 میں جیتے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال صرف 6خواتین آسکر جیتنے میں کامیاب رہی تھیں جبکہ خواتین کی جانب سے

سب سے کم آسکر ایوارڈز 2012 میں جیتے گئے تھے جب صرف 4 خواتین یہ اعزاز حاصل کر سکی تھیں۔اس کے ساتھ ساتھ رتھ ای کارٹر اور ہینا بیچلر اپنے اپنے شعبوں میں افریقی امریکا سے ایوارڈ جیتنے والی پہلی شخصیت بن گئیں۔کارٹر نے کاسٹیوم ڈیزائن اور بیچلر نے پروڈکشن ڈیزائن میں ایوارڈ جیتا۔آسکر میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ریمی ملک کو ملا جس کے ساتھ ہی آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے عرب و مصری نژاد اداکار بن گئے ہیں۔روما کو بہترین غیرملکی زبان کی فلم کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی میکسکو کی پہلی فلم بن گئی۔فلم روما کے ڈائریکٹر الفونسو کیورن کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ساتھ ہی وہ آسکر کی تاریخ میں بہترین سینما ٹوگرافی اور بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ ایک ساتھ جیتنے والے پہلے فرد بن گئے۔فلم با کے لیے بہترین اینی میٹڈ شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتنے والی ڈومی شی یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر بن گئیں۔امریکی اداکار ریمی ملک نے رواں سال کی 91ویں اکیڈمی ایوارڈ آسکر کے دوران اپنی زندگی کا پہلا آسکر ایوارڈ جیتا، جس کے بعد ان کی خوشی کا اندازہ لگانا مشکل تھا۔آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جب ریمی ملک کا نام بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے لیا گیا تو انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ بیٹھی اپنی گرل فرینڈ اور ساتھی اداکارہ لوسی بوئنٹن کو بوسہ دیا، جس کے بعد اسٹیج پر جاکر ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی والدہ، فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔تاہم جب اداکار ایوارڈ لینے کے بعد اسٹیج سے واپس اپنی جگہ پر بیٹھنے کے لیے اترنے لگے تو ان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔

اپنا ایوارڈ قبول کرنے کے بعد ریمی ملک اسٹیج پر گر پڑے، تاہم اس موقع پر انہوں نے پوری کوشش کی کہ وہ اپنے ہاتھ سے اپنا آسکر ایوارڈ نہ گرنے دیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار کو گرنے کے بعد کچھ چوٹیں بھی آئیں جس کے باعث انہیں بیک اسٹیج منتقل کیا گیا۔خیال رہے کہ ریمی ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹیلی ویژن کی دنیا سے کیا، ان کا پہلا ڈرامہ گل مور گرلز 2004 میں سامنے آیا تھا۔2015 میں سامنے آئی ٹیلی ویژن سیریز مسٹر روبوٹ ریمی ملک کی شہرت کی وجہ بنی، اس سیریز میں اپنے کردار کے لیے ریمی کو کئی ایوارڈز بھی ملے۔ریمی ملک اے نائٹ ان دی میوزیم، ٹوئلٹ ساگا بریکنگ ڈان 2 جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…