منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ریما کو ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش،زہر دینے کے لیے کتنے روپے دیے گئے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آ گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلمسٹار ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے کی گئی۔مجھے اللہ نے بچایا جسے مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا اسی نے مجھے بتادیا۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ بھیجے جانے والے شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دئیے گئے تھے۔ریما خان کے مطابق فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ ریما نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاکہ انٹرویو میں ہونے والی گفتگو کو اپنی پروموشن کیلئے استعمال کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، 18سال پہلے کے واقعہ کو اس انداز سے پیش کرنے پر دکھ ہوا، فضول خبروں کی وجہ سے فیملی اور پرستار بھی پریشان ہیں۔ریما نے کہا کہ ہمیشہ عزت کے ساتھ کام کیا اور سازشی لوگوں سے دور رہی، لاہور: پرانی باتوں کو پھیلانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ ریما کے بیان پر پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری پرائیویٹ سیکٹر ہے ،حکومت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی لیکن ریماخان سینئر آرٹسٹ ہیں،اگر کوئی اداکارہ کسی پر ہراساں کرنے کا الزام لگائے گئی تو حکومت ایکشن لے گی ۔ریما کو جس نے ہراساں کیا وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے دعوت دی کہ ریما خان سیاست میں آکر ملک وقوم اور اپنی انڈسٹری کے لئے کام کریں ،پی ٹی آئی کو جوائن کریں گی تو ویلکم کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی میں خواتین کو عزت واحترام دیا جاتا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…