منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ایشیاء کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری،ماہرہ خان اورعالیہ بھٹ کی حیرت انگیز پوزیشن سامنے آگئی،متعددپاکستانی اداکارائیں شامل

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیاء کی دلکش ترین خواتین کی فہرست مہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے ٗاس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیں

جبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔ماہرہ خان کیلئے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ یا فلم تو نہیں کی تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔برطانوی میگزین نے فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل چوتھے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ٗ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیگر پاکستانی اداکاراؤں کی بھی تعریف کی۔فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں ٗ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔ایشیاء کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں جبکہ گزشتہ برس پریانکا پہلے نمبر پر تھیں۔رواں سال پریانکا چوپڑا دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرے ٗ عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…