جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوجی مر رہے ہیں اور تم دشمن ملک ۔۔۔!پاکستانی اشتہار میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ کو انڈیا چھوڑنے کا کہہ دیاگیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پاکستانی اشتہار میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ کو انڈیا چھوڑنے کا مشورہ دیدیاگیا ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارہ خان کو ایک پاکستانی اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے ان کے اشتہار کو دیکھتے ہی ان پر تنقید کرنا شروع کردی۔سارہ خان نے پاکستانی اشتہار کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ خوبصورتی بڑھانے اور جاذب نظر آنے کیلئے ایک بیوٹی اور ہیئر ریمول کریم کی تشہیر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔اگرچہ اشتہار میں کوئی بھی قابل اعتراض یا نازیبا منظر نہیں

تاہم پھر بھی بھارتی افراد نے سارہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔انسٹاگرام پر بھارتی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طعنے دیے کہ بھارتی فوجی مر رہے ہیں اور تم دشمن ملک کے اشتہار میں کام کر رہی ہو۔کچھ لوگوں نے انہیں غدار تک کہا اور لکھا کہ ان جیسے لوگوں کو کوئی دھرم نہیں ہوتا، جس ملک کا نمک کھاتے ہیں ٗاسے سے ہی غداری کرتے ہیں تاہم کچھ بھارتی افراد نے سارہ خان کا دفاع بھی کیا اور ان پر تنقید کرنے والے افراد کو سخت جوابات بھی دیے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…