اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آپ کو یقیناً یاد ہو گا کہ گزشتہ سال بھارتی میجر نے ایک کشمیری نوجوان کو اپنی جیپ کے آگے باندھ کر گھماتا رہا تھا ، اس واقعے کی بھارت سمیت دنیا بھر میں شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیا گیا تھا، جبکہ فاروق نے بتایا تھا کہ انہیں 20 منٹ تک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی سے باندھ کر 10 سے 20 گاں میں گھمایا گیا جہاں اس کے سینے پر ایک کاغذ چسپاں کر دیا کہ
اس نے پتھرا کیا تھا۔کشمیری نوجوان نے بتایا کہ اس دن شام چار بجے بھارتی فوجی سینٹرل ریزرو پیرا ملٹری فورس کیمپ میں لے گئے اور وہاں بھی انہیں باندھے رکھا جبکہ پانی بھی نہیں پلایا گیا، اس کے بعد رات آٹھ بجے انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔بھارتی فوجی کی گاڑی کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو بھارت کے سب سے بڑے شو ’’ بگ باس ‘‘میں شرکت کی پیشکش کی گئی تھی ۔ بھارتی میجر کی جانب سے ڈھال بنائے جانے والے کشمیری نے بالی ووڈ کے دبنگ خان کو دبنگ جواب دیتے ہوئے ان کی آفر کو ٹھکرا دیا ۔ فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ بگ باس کے پروڈیوسر نےمجھے شو میں شرکت کرنے کیلئے 50لاکھ روپے بھی آفر کیے تھے ۔ تاہم میں نے اس آفر کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ ” بِگ باس سیزن 11″ کو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔’’بگ باس سیز 11″ میں کئی متنازع شخصیات نے شرکت کی تھی۔جس میں شاہد آفریدی کیساتھ تعلقات کی دعویدار عرشی خان سر فہرست تھیں ۔