جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

خواتین کے بعد مرد حضرات بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے لگے کام اور نوکری کے بدلے کیسی قابل اعتراض پیش کش کی گئی ؟ معروف ماڈل و اداکار مجاہد رسول شوبز انڈسٹری کا بھیانک چہرہ سامنے لے آئے

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف اداکارائوں کی جانب سے مہم کے آغاز کا اثرات جہاں دنیا بھر میں پڑے وہیںپاکستان کی شوبز انڈسٹری بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔ ملک کی معروف ماڈل ، اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے بھی پاکستان کے صف اول کے ماڈل، گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا جس نے سب کو حیران کر دیا تھا

تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک نوجوان ماڈل نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس اپ لوڈ کیے اور کہاکہ اس انڈسٹری میں صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ مردوں اور نوجوان لڑکوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نوجوان ماڈل مجاہد رسول نے ڈیزائنر کے ساتھ ہوئی اپنی چیٹ کے اسکرین شاٹس اپنےشیئرکرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری غیر اخلاقی ویڈیوز بھیجنے کا کہا گیا، کام دینے اور ماڈلنگ کی نوکری دینے کےلیے مجھے قابل اعتراض پیشکش کی گئیں، جب سے میں نے اس انڈسٹری میں قدم رکھا ہے مجھے اس طرح کی صورتحال کا بارہا سامنا کرنا پڑا ہے۔اور مجھے سو فیصد سے زائد یقین ہے کہ مجھ اکیلے کو ہی اس صورتحال کا سامنا نہیں ہے بلکہ میرے جیسے اور بھی کئی لوگ ہوں گے جن کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔ لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کچھ لوگ ان کے چنگل میں پھنس بھی جاتے ہوں، میں نے تین سال تک انتظار کیا کہ شاید کوئی ان کالی بھیڑوں کے بارے میں بات کرے ، کوئی ان کے خلاف آواز اُٹھائے لیکن کسی نے ایسا نہیں کیا۔لیکن اب پھر دوبارہ اسی ڈیزائنر نے مجھ سے وہی سوال کیا ۔مجھے میری غیر اخلاقی ویڈیوز بھیجنے کا کہا گیا، کام دینے اور ماڈلنگ کی نوکری دینے کےلیے مجھے قابل اعتراض پیشکش کی گئیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…