منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

علی ظفر پر میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے کا الزام، عروہ حسن ،ریحام خان،عثمان خالد، مایا علی سمیت معروف اداکاروں کا بھی ردعمل سامنے آگیا

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اداکار اور گلوگار علی ظفر پر گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد شوبز ستاروں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں،کسی نے خاموشی اختیار کی، کسی نے تنقید کی تو کسی نے کھل کر میشا کے اقدام کو سراہا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ عروا حسین نے ’’مور پاور ٹو یو‘‘کہہ کر میشا کی حوصلہ افزائی کی۔سماجی کارکن اور صحافت کے پیشے سے منسلک رہنے والی ریحام خان نے کہا کہ میشا میری طرح راک اسٹار ہے

جو شکاریوں کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔ریحام خان نے جنسی ہراسانی کے خلاف جاری ’’می ٹو‘‘ مہم کے حق میں مزید ٹوئیٹس بھی کیں۔اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میشا نے یہ سب سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنسی ہراساں کیے جانے کے خلاف جب کوئی خاتون سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتی ہے تو اس پر میمز اور مذاق بنائے جاتے ہیں، جس سے معاملے کی اہمیت کم جاتی ہے۔دوسری جانب آنے والی پاکستانی فلم ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ میں علی ظفر کی ساتھی اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ فی الوقت ہمیں کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔مایا نے لکھا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ کون صحیح ہے اور کون غلط، ہاں میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی لیکن میں گذشتہ ایک سال سے ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ہم نے اپنی فلم کی شوٹنگ لاہور میں کی اور پھر ہم پولینڈ بھی گئے لیکن مجھے ان کی جانب سے کبھی کوئی غلط محسوس نہیں ہوا۔مایا کے مطابق میں نے ہمیشہ علی ظفر کو فیس ٹائم پر اپنی اہلیہ اور بچوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا کیونکہ وہ اپنے تمام اچھے اور برے لمحات اپنی فیملی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کو جانچ نہیں رہی اور نہ ہی کسی کی ذات سے متعلق وضاحت دے رہی ہوں، لیکن میں علی ظفر کی عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ سامنے آئے،

اس وقت تک ہمیں کسی کے کردار کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا ۔دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے عائد کیے گئے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزام کا جواب الزام سے نہیں دیں گے بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جائیں گے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…