ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں،ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن ۔۔!ادا کارہ مایا علی نے علی ظفر اور ان کی فیملی کے بارے میں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے حق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں۔گزشتہ روز گلوکارہ واداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا تاہم وہ اس بارے میں پہلے بول نہ سکیں تاہم اب ان کے ضمیر نے انہیں مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی ٗ

میشا شفیع کے بعد دیگر خواتین بھی علی ظفر کے خلاف میدان میں آگئیں اور ان پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات لگائے تاہم نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون صحیح ہے اور کون غلط، میں علی ظفر کو زیادہ عرصے سے نہیں جانتی، ہم پچھلے ایک سال سے ساتھ کام کررہے ہیں۔لاہور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے علاوہ ہم پولینڈ بھی ساتھ گئے لیکن میں نے کبھی بھی علی ظفر کے بارے میں کوئی منفی بات نہیں سنی۔ علی ظفر ہمیشہ اپنی بیوی اوربچوں کے بارے میں بات کرتے نظر آئے اور ان کی اسی چیز نے مجھے ان کا مداح بنادیاکیونکہ وہ کہیں بھی ہوں ہمیشہ اپنی بیوی سے رابطے میں رہتے ہیں اوراچھی بری تمام باتیں ان سے شیئر کرتے ہیں جب ہم فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں یاکسی ریسٹورنٹ میں ہوتے ہیں علی اس جگہ کی تمام باتیں اپنی بیوی سے شیئر کرتے ہیں۔ مایا علی نے کہا کہ میں کسی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں دے رہی ہوں ہم کہانی کا ایک رخ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرسکتے ٗمیں علی ظفر کی بہت عزت کرتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ سچ باہرآئے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…