اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

فلم زیرو کیساتھ تیزی سے بچہ بن رہا ہوں ،شاہ رخ خان

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا پہلا ٹیزر رواں سال یکم جنوری کو پیش کیا گیا تھا۔فلم کے حوالے سے شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک نئی ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار آنند ایل رائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس فلم کے ساتھ تیزی سے بچہ بن رہے ہیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اس فلم میں ایک چھوٹے قد کے آدمی یعنی بونے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹیزر میں شاہ رخ خان کو ایک گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا تھا جبکہ ان کا نیا روپ بھی کافی پسند کیا گیا۔فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔یہ دونوں شاہ رخ خان کے ساتھ اس سے قبل ’جب تک ہے جاں‘ نامی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں ٗجو بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔شاہ رخ خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں کے ساتھ بھی کئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ چند تصاویر میں انہوں نے کترینہ کیف کو اپنی میڈیا مینجر بھی کہا۔واضح رہے کہ یہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…