منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’زیرو‘‘کی عکسبندی کے بعد ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں تین سال بعد ڈائریکٹر فرحان اختر ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ اس سیریز کی تیسری کڑی کے ساتھ لوٹ رہے ہیں

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی) فلم ’’زیرو‘‘کی عکسبندی کے بعد ڈان تھری کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں،ہیروئن کون ہوگی یہ کشمکش جاری ہے۔فلم ڈان ٹو جیسی سپرہٹ فلم کو تیار کرنے کے تین سال بعد ڈائریکٹر فرحان اختر ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ اس سیریز کی تیسری کڑی کے ساتھ لوٹ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم زیرو کی عکسبندی کے بعد شاہ رخ خان نئی فلم ڈان تھری کی تیاریاں شروع کرنے والے ہیں ۔

جس کی تصدیق معروف ہدایت کار رتیش سدھوانی اور فرحان اختر بھی کرچکے ہیں۔اس فلم پر کچھ عرصے سے کام جاری ہے اور یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ فرحان اختر اور ان کی ٹیم نے اسکرپٹ کے پچاس فیصد حصے پر کام مکمل کرلیا ہے۔اس حوالے سے شاہ رخ خان نے 2013 میں چنائی ایکسپریس کی ریلیز کے بعد فرحان اختر اور رتیش سے کئی بار ملاقاتیں بھی کیں،شاہ رخ اور فرحان اختر نے ڈان کی تیسری فلم کے لیے تفصیلات کو طے کرلیا ہے تاہم اب تک اس فلم کی مرکزی ہیروئین کے لیے کوئی نام طے نہیں ہوسکا ہے۔خیال رہے کہ ڈان اور ڈان ٹو میں ہیروئین کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…