اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سارہ علی خان کی پہلی فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکارہوگئی

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی اگرچہ تاحال کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، تاہم وہ فلم ڈیبیو سے قبل ہی سپر اسٹارز کی طرح خبروں میں ہیں۔اگرچہ خبریں تھیں کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کی پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔اب فلم کے پروڈیوسرز و ڈائریکٹر میں سرد جنگ ہونے سمیت ہدایت کار اور فلم کی کاسٹ و ٹیکینیکل اسٹاف میں بھی سرد مہری شروع ہوچکی ہے۔

نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ فلم میں سرمایہ کرنے والی کمپنی ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ ہدایت کار ابھیشک کپور کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔اطلاعات ہیں کہ فلم کے لیے سرمایہ فراہم کرنے والی کمپنی ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ اور ہدایت کار ابھیشک کپور میں اس لیے اختلافات ہوئے کیوں کہ فلم کے اخراجات ابھی سے ہی معاہدے سے دگنے ہوچکے ہیں۔بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق ’کرج انٹرٹینمنٹ‘ کے سربراہ پروڈیوسر و ڈائریکٹر پریرنا ارورا ’کیدر ناتھ‘ کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں، کیوں کہ فلم میں اب تک 50 کروڑ بھارتی روپے کے اخراجات آچکے ہیں اور فلم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔فلم ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ اخراجات اس معاہدے سے زیادہ ہیں، جو فلم کے ڈائریکٹر اور سرمایہ کار کمپنی کے درمیان طے پایا۔علاوہ ازیں فلم ڈائریکٹر کی جانب سے فلم کی شوٹنگ میں معاہدے میں طے وقت سے زیادہ وقت لیے جانے پر بھی سرمایہ کار کمپنیاں ’کرج انٹرٹینمنٹ اور ٹی سیریز‘ ڈائریکٹر سے ناراض ہیں۔ادھر ممبئی مرر نے بتایا کہ ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں زیادہ وقت لینے اور تاحال شوٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث فلم کے ہیرو سشانت سنگھ راجپوت اور فلم کے ڈائریکٹر ابھیشک کپور کے درمیان بھی سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل نہ ہونے یا اسے ریلیز کرنے میں تاخیر کا سب سے زیادہ نقصان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو ہی ہوگا، کیوں کہ کئی فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹرز ان کی پہلی فلم کے انتظار میں ہیں۔

علاوہ ازیں یہ چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ اگر سارہ علی خان کی پہلی فلم ہی تاخیر کا شکار ہوئی تو فلم ڈائریکٹرز و پروڈیوسرز انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کریں گے۔واضح رہے کہ 2 دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سارہ علی خان کو عرفان خان کی آنے والی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔’’ہندی میڈیم 2‘‘ میں سارہ علی خان، عرفان خان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…