جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

میگھن مارکل کو شہزادے سے محبت کی قیمت چکانی پڑی ٗ فلم کے کر دار سے ہاتھ دھونا پڑینگے

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی)گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کرنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو محبت کی قیمت چکانی پڑی اورانہیں ممکنہ طور پر فلم کے کردار سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق میگھن مارکل اب تک محض 10 سے بھی کم فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جبکہ وہ 2 درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں اداکاری کرچکی ہیں۔ان کی آخری فلم

’اینٹی سوشل‘ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی تاہم انہیں کیریئرکو آگے بڑھانے کیلئے اہم فلم میں مرکزی کردار کیلئے شارٹ لسٹڈ کیا گیا تھا مگر منگنی ہوتے ہی فلم سازوں کے ارادے بدل گئے، اور اب انہیں یہ کردار نہ دیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے ذرائع سے بتایا کہ میگھن مارکل کو معروف جاسوس فلم ’جیمز بانڈ‘ کی آنے والی فلم میں مرکزی اداکار ڈینئل کریگ کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔خبر کے مطابق میگھن مارکل کو اس کردار کے لیے اس وقت شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ٗجب تک ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی۔اخبار کے مطابق میگھن مارکل کی شہزادے ہیری سے منگنی ہونے کے بعد فلم کے قریبی حلقوں کا خیال ہے کہ اب یہ کردار کسی اور کو دیا جائیگا۔‘جیمز بانڈ‘ فلم سے جڑے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ اب فلم سازوں کو میگھن مارکل پر اعتبار نہیں رہا ٗوہ سمجھتے ہیں کہ اداکارہ شہزادے سے پیار کے باعث درست طرح سے کردار ادا نہیں کر پائیں گی ٗاب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم ساز جیمز بانڈ کے ہیرو کے لیے کسی نئی اداکارہ کو چانس دیں گے ٗتوقع کی جا رہی ہے فلم ساز فلم کے لیے امریکا یا کینیڈا کی کسی نئی اداکارہ کو کاسٹ کریں گے۔خیال رہے کہ 36 سالہ میگھن مارکل کی 34 سالہ شہزادہ ہیری سے مارچ 2018 میں شادی طے ہے ٗجبکہ جیمز بانڈ کی آنے والی فلم کو 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔شادی کے بعد میگھن مارکل کی جانب سے فلمی کیریئر

جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق تاحال کوئی حتمی اطلاعات نہیں تاہم امکان ہے کہ وہ فلمی دنیا کو خیرآباد کہ دیں گی۔جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم 4 سال کے وقفے کے بعد 2019 میں ریلیز ہوگی، جیمز بانڈ کی 24 ویں فلم ’اسپیکٹر‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ اس سے پہلے 2012 میں اسی سیریز کی 23 ویں فلم ’اسکائی فال‘ ریلیز کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…