جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پیراڈائز لیکس:714بھارتی شہریوں کے نام بھی شامل،چہرے دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)پیراڈائز لیکس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتیوں کے نام بھی آف شور کمپنیوں میں سامنے آگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کے بعد پیراڈائزلیکس کے نام سے آئی سی آئی جے نے ایک اور بڑا دھماکا کردیا ، پیراڈائزلیکس میںدنیا کے 47 ممالک کے 127 نمایاں افراد

کے نام شامل ہیں،ان میں714افراد کا تعلق بھارت سے ہے ۔بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن جے ینت سنہا،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ آر کے سنہا اور فلم اسٹار سنجے دت کی بیوی کا نام بھی ان بھارتیوں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے آف شور کمپنی قائم کر رکھی ہے ۔بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے برمودا میں قائم آف شور کمپنی میں شیئرز سامنے آگئے ہیں ،سنجے دت کی بیوی نے دلنشیں کے نام سے بیرون ملک کمپنی

کھول رکھی ہے ۔پیراڈائز لیکس کی فہرست میں کئی بھارتی سیاست دان بھی شامل ہیں ،بھارتی کمپنیوں میں جندل اسٹیل، اپولو ٹائرز، ایمار ایم جی ایف، ویڈیو کون کے نام بھی لسٹ کا حصہ ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیراڈائز لیکس میں سات سو چودہ بھارتیوں کے نام آئے ہیں،بھارتی کمپنی سن گروپ لا فرم ایپل بائی کا دوسرا بڑا بین الاقوامی کلائنٹ ہے ، جس کی 118 آف شور کمپنیاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…