منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی بیٹی نے سب کوپیچھے چھوڑدیا،تصاویر کی سوشل میڈیا پردھوم

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔شاہ رخ خان کا شمار بھارت کی مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔ صرف شاہ رخ خان ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور تینوں بچوں کو بھی بھرپورمیڈیا کوریج ملتی ہے۔حال ہی میں سہانا خان کی نئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں

جس میں وہ سنہرے رنگ کے لباس میں ملبوس بے انتہا خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مغربی تہوارہالووین کی پارٹی منعقد کی جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ایک سے ایک بڑھ کر حسینہ تقریب میں موجود تھی تاہم شاہ رخ اورگوری کی نوجوان بیٹی سہانا خان نے اپنی خوبصورتی کے باعث محفل لوٹ لی۔ ہرایک نظرصرف سہانا پرہی تھی لوگ ان کی خوبصورتی کی داد دئیے بغیرنہ رہ سکے۔سہانا پارٹی میں سنہرے رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی تھیں، جب کہ ان کی والدہ گوری خان بھی سفید رنگ کے سوٹ میں بے حد پرکشش لگ رہی تھیں۔سہانا کے علاوہ پارٹی میں ملائکہ اروڑاخان، معروف ڈیزائنرمنیش ملہوترا، ہرتیک روشن کی سابق اہلیہ سوزان خان، انیل کپور کے چھوٹے بھائی اداکارسنجے کپوراوراداکارہ الیانا ڈی کروزسمیت متعدد اسٹارز نے شرکت کی۔ ملائکہ بھی پارٹی میں سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کرکے آئی تھیں تاہم سب کی توجہ سہانا خان پر ہی مرکوز تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…