پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

غدار عدنان سمیع کی مقبوضہ کشمیر میں ’’عزت افزائی‘‘ میوزک کنسرٹ میں 3 ہزار لوگوں کو دعوت ، لیکن آئے کتنے ؟ دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہو گئے‎

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر،نئی دہلی(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کی شام کو سرینگر کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے گلوکار عدنان سمیع کے کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم تھی اور محض کٹھ پتلی انتظامیہ سے وابستہ لوگ کنسرٹ میں نظر آئے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنسرٹ کا اہتمام مقبوضہ کشمیر کے محکمہ سیاحت نے کیا تھاجس نے کٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارت نواز جماعتوں سے وابستہ

تقریباً تین ہزار افراد کوکنسرٹ میں مدعو کر رکھا تھالیکن مذکورہ تعداد موجود نہ تھی اور بیشترکرسیاں خالی پڑی رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی شہریت حاصل کرنے والے موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔پرائم منسٹر آفیس نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں نریندر مودی اورعدنان سمیع خان کے اہل خانہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔عدنان سمیع خان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس ملاقات کو نمایاں جگہ دی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور عدنان سمیع خان کے اہل خانہ کے درمیان 40 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی گلوکار کی بیٹی ’مدینہ‘کے ساتھ کھیل رہے ہیں، جب کہ عدنان سمیع خان مسکرا رہے ہیں۔اس موقع پر عدنان سمیع خان نے نریندر مودی کو سعودی عرب کے شہر مدینہ شریف سے لائی گئی مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا۔بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات پر عدنان سمیع خان نے نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی میزبانی کی تعریف بھی۔عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ

’نریندر مودی نے انہیں پیار اور عزت بخشی، انہوں نے ان کی بیٹی کے ساتھ پیار کیا، ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات یادگار اور خوبصورت ہیں۔خیال رہے کہ عدنان سمیع خان کے ہاں رواں برس مئی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جولائی 2017 میں پہلی بار ان کی بیٹی ’مدینہ‘ کی تصویر انہوں نے ٹوئیٹ کی تھی۔عدنان سمیع کے ہاں بیٹی شادی کے 7 سال بعد ہوئی۔عدنان سمیع خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش جرمن نژاد بیوی رویا علی خان سے ہوئی،

جن سے انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی، عدنان سمیع خان کی اس سے قبل 2 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔عدنان سمیع خان نے پہلی شادی 1993 میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا اذان بھی ہے، ان کی دوسری شادی 2001 میں عرب خاتون صباح گلادری سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔عدنان سمیع خان بولی وڈ فلموں میں گلوکاری کے غرض سے 2000 کے بعد ملسلس بھارت جاتے رہے، جس کے بعد انہوں نے 2015 کے بعد انڈین شہریت لینے کا فیصلہ کیا۔عدنان سمیع خان کو یکم جنوری 2016 کو بھارتی شہریت دی گئی، جس پر اداکار نے جشن بھی منایا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…