اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز کی دنیا آسمان پر چمکتا ہوا وہ چاند ہے جسے ہر کوئی پانے کی تمنا کرتا ہے اور یہ تاج جس کے سر پر سج جائے وہ اسے اتنی آسانی اتارتا نہیں ہے۔لیکن گلیمر کی اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے لئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا،آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سے فنکار ہیں جنہوں نے مذہب پر شوبز کو ترجیح دی یقیناً آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔ پاکستان کی
نامور ڈانسر اور فنکارہ و اداکارہ لکی علی نے شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 سال تک شوبز پر چھائے رہنے کے بعد معروف سٹیج ڈانسر اور اداکارہ لکی علی نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور اپنا دھیان اور توجہ دین اسلام کی طرف کر لی ہے ۔ڈانسر لکی علی نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوبز کا حصہ رہنے پر میں اللہ تعالیٰ سے معافی کی طلبگار ہوئی ہوں اور آئیندہ زندگی میں نے دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سارہ چوہدری
پاکستانی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سارہ چوہدری کو کون نہیں جانتا لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انہوں نے دین سے قریب ہونے کے لئے شوبز کو چھوڑ دیا ہے ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث کو سمجھ کر پڑھنے کے بعد میرے اور خدا کے درمیان جو دوری تھی وہ ختم ہوگئی اور میں اسلام کی اصل روح سے واقف ہوگئی ہوں۔انسانی فطرت ہے کہ وہ آرام دہ زندگی بسر کرے اس کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو وہ دنیا بھر میں مشہور ہوں لوگ اس کے آگے پیچھے گھومیں لیکن اس دنیا میں ایسی شخصیات بھی موجو د ہیں جو پُرآسائش زندگی کو چھوڑ کر دین اسلام کی تبلیغ کے راستے کو اپنی ندگی کا منشور بنالیتے ہیں اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ سوچ کر ہر شخص کو حیرانگی ہوتی ہے کہ اتنی خوبصورت زندگی کو کیوں خیر باد کہا گیا آج آپ کو ایسی شخصیت جنہوں نے تقریباً 11 سال تک اداکاری کے جوہر دکھائے حال ہی میں اپنے کئیریر کے عروج کے زمانے میں اداکاری سے کنارہ کشی کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی فرما گئیں اداکاری حرام ہے۔ شوبز سے وابستہ شخصیات اِس پر شدید تنقید کی اس کے بعدمحترمہ منظر عام سے غائب ہو گئ تھیں۔
علی حیدر
علی حیدر نوے کی دہائی میں پاکستان کے معروف گلوکار اور نوجوانوں میں بے انتہا مقبول تھے ،اپنے بیٹے کی شدید بیماری کے دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز کی دنیا کوچھوڑ کر مذہب کی راہ اپنالیں گے۔
علی افضل
ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار علی افضل نے بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ آگیا ہے کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے ، اب میں اپنی زندگی صرف دین کے کاموں کے لئے وقف کرونگا اور تبلیغ کرونگا۔
نرگس
نرگس ایک وقت میں پاکستان اسٹیج ڈراموں کی ضرورت بن گئی تھیں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو اپنی زندگی کے بیس سال دینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اب وہ شوبز چھوڑ کر مذہب کی راہ اختیار کریں گی۔
جنید جمشید
جنید جمشید پاکستانی پوپ بینڈ وائٹل سائنس کے مرکزی گلوکار تھے ان کا گانا دل دل پاکستان آج بھی پاکستانیوں کے دل میں دھڑکتا ہے ۔انہوں نے دوہزار چار میں گلوکاری اور شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اور آج وہ پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
نجم شیراز
نجم شیراز دوہزار میں پاکستانی میوزک انڈسٹری پر حکمرانی کرتے تھے،پھر انہوں نے اچانک ہی گلوکاری اور موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا اب آپ انہیں ٹی وی پر مذہبی پروگرامز میں دیکھ سکتے ہیں۔
عجب گل
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور اداکار عجب گل نے بھی مذہب کی راہ کو چنا اور فیصلہ کیا کہ وہ دین کی تبلیغ کرتے ہوئے اپنی باقی زندگی گزاریں گے۔
عروج ناصر
مشہور اداکارہ اور ماڈل عروج ناصر نے اپنے کیرئیر کے عروج میں شوبز کو خیر باد کہا اور اب آپ انہیں مکمل طور پر عبایا اور اسکارف میں دیکھ سکتے ہیں۔
ستائش خان
ستائش خان پاکستان کی معروف ماڈل اداکارہ تھیں انہوں نے پی ٹی وی پر بھی کام کیا ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنا میری غلطی نہیں تھی کیونکہ میں نے جتنا بھی کام کیا عزت کے ساتھ کیا لیکن اب مجھے سمجھ آگیا ہے کہ ہماری اصل منزل کیا ہے ،میں خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں اور اپنی آنے والی زندگی ایک عام لڑکی کی طرح گزاروں گی۔
ایاز خان
پاکستان کے معروف کامیڈین ایاز خان نے بھی شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کی راہ اپنالی ہے اب وہ علی افضل کے ساتھ تبلیغ کرتے ہیں۔
شیراز اوپل
معروف گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر شیراز اوپل نے بھی اپنے کیرئیر کے عروج پر گلوکاری کو خیرباد کہہ کر مذہب کی راہ اختیار کرلی۔