بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

غدار سابق پاکستانی شہری گلوکار عدنان سمیع خان کی مودی سے ’خصوصی ملاقات‘کس مقدس شہر کا تحفہ بھی دیا؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہریت حاصل کرنے والے موسیقار اور گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔پرائم منسٹر آفیس نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کھینچی گئی تصاویر میں نریندر مودی اورعدنان سمیع خان کے اہل خانہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔عدنان سمیع خان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اور

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جب کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس ملاقات کو نمایاں جگہ دی۔وزیر اعظم نریندر مودی اور عدنان سمیع خان کے اہل خانہ کے درمیان 40 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی گلوکار کی بیٹی ’مدینہ‘کے ساتھ کھیل رہے ہیں، جب کہ عدنان سمیع خان مسکرا رہے ہیں۔اس موقع پر عدنان سمیع خان نے نریندر مودی کو سعودی عرب کے شہر مدینہ شریف سے لائی گئی مٹھائی کا تحفہ بھی پیش کیا۔بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات پر عدنان سمیع خان نے نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی میزبانی کی تعریف بھی۔عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’نریندر مودی نے انہیں پیار اور عزت بخشی، انہوں نے ان کی بیٹی کے ساتھ پیار کیا، ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات یادگار اور خوبصورت ہیں۔خیال رہے کہ عدنان سمیع خان کے ہاں رواں برس مئی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جولائی 2017 میں پہلی بار ان کی بیٹی ’مدینہ‘ کی تصویر انہوں نے ٹوئیٹ کی تھی۔عدنان سمیع کے ہاں بیٹی شادی کے 7 سال بعد ہوئی۔عدنان سمیع خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش جرمن نژاد بیوی رویا علی خان سے ہوئی، جن سے انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی، عدنان سمیع خان کی اس سے قبل 2 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔عدنان سمیع خان نے پہلی شادی 1993 میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار سے کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا اذان بھی ہے،

ان کی دوسری شادی 2001 میں عرب خاتون صباح گلادری سے ہوئی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔عدنان سمیع خان بولی وڈ فلموں میں گلوکاری کے غرض سے 2000 کے بعد ملسلس بھارت جاتے رہے، جس کے بعد انہوں نے 2015 کے بعد انڈین شہریت لینے کا فیصلہ کیا۔عدنان سمیع خان کو یکم جنوری 2016 کو بھارتی شہریت دی گئی، جس پر اداکار نے جشن بھی منایا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…