منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسلمان اداکار رنگیلا ہندوئوں کے ایک مندر میںپنڈت کے روپ میں پھنس گئے اور سونے کی گائے کے سامنے سجدہ کرنے کی باری آئی تو کیا ہوا؟

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1996میں ہم اداکار اور اداکاروں کو دین کی طرف دعوت دینے کا کام کر رہے تھے۔ اس وقت ایک بیان میں معروف کامیڈین رنگیلا بھی موجود تھے۔ میرا بیان ختم ہوا تو وہ رونے لگے اور کہا کہ میں بھی تین دن تبلیغ پر لگائوں گا، میرا نام بھی تبلیغ پر جانے والوں میں لکھا جائے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے

اداکار رنگیلا نے ایک واقع سنایا کہ ’’ہمیں نیپال میں فلم کی شوٹنگ کیلئے جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں ایک بہت بڑا مندر تھا ، اس مندر میں سوائے ہندوئوں کے کسی اور کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔ نہ ہی کوئی مسلمان، سکھ، عیسائی اور یہودی اس میں جا سکتا تھا۔ میرے دل میں اشتیاق ہوا کہ میں کسی طرح اسے اندر سے دیکھوں، میں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کو کہا کہ مجھے پنڈت کا میک اپ کیا جائے، میں نے دو پیلی چادریں خریدیں اورپنڈت کا مکمل روپ دھار کر میں مندر میں پہنچ گیا۔ وہاں میرا شایان شان استقبال کیا گیا اور میرے لئے ’’جے مہاراج‘‘ کے نعرے لگے ، میں بڑا خوش ہوا کہ چلو مندر بھی دیکھ لیا اور لوگ میرے قدم بھی چھونے لگے، جب میں لوگوں کے درمیان میں سے ہوتا ہوا اندر پہنچا تو ایک منظر دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سونے کی ایک گائے کے سامنے لوگ سجدہ کر رہے ہیں، اب میں بری طرح پھنس چکا تھا کہ میری باری ہے ، میں سجدہ کروں گا تو ایمان سے جائوں گا اور سجدہ نہیں کروں گا تو یہ لوگ مجھے جان سے مار دیں گے، اس اثنا میں ، میں نے دل میں اللہ تعالیٰ سے کہا کہ یا اللہ! گواہ رہنا کہ میں یہ سجدہ سونے کی گائے کو نہیں کر رہا بلکہ تجھے کر رہا ہوں‘‘۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…