بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جھگڑوں سے تنگ آچکی، شوہر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا، حمیرا ارشد

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہراحمد بٹ سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان ایک مرتبہ اختلافات ختم کروانے کے لیے ان کے قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب نے پیش رفت شروع کردی ہے، لیکن اس بار گلوکارہ حمیراارشد نے کسی کی ایک نہ سننے کی ٹھان لی ہے۔دوسری جانب احمد بٹ کی جانب سے کچھ اہم شخصیات نے حمیرا ارشد کوسمجھانے اورصلح کرکے معاملات کورفع دفع کرنے کی تجویزدی ہے،

مگرتاحال کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اس سلسلے میں جب حمیرا ارشد سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے بتایا کہ روز روز کے جھگڑے سے بہترہے کہ ایک مرتبہ علیحدگی اختیارکرلی جائے۔ میرے پاس طلاق کے علاوہ اب کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ میں نے احمد کو متعدد بارموقع دیا کہ وہ اپنے آپ کوسدھارلے، لیکن وہ عادت سے مجبورہے۔ اس لیے میں نے عیدالاضحی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گلوکارہ نے بتایاکہ احمد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اورمعافی بھی مانگی ہے لیکن میں اس بار کسی بھی طرح کے دھوکہ میں نہیں آنی چاہتی۔ ہمارے آپسی اختلافات میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پہنچ چکے ہیں۔ میں جہاں بھی جاتی ہوں توایک ہی موضوع زیربحث ہوتا ہے کہ ہمارا جھگڑا ہوا اورطلاق کب ہوگی؟ میں اس حوالے سے لوگوں کو جواب دے دے کرتنگ آچکی ہوں۔ میں ایک گلوکارہ ہوں اور روز، روز کے جھگڑوں سے میرا کام بھی متاثرہوتا ہے۔ اس لیے میں نے اس سفرکومزید آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں حمیرا ارشد نے کہا کہ ماضی میں کئی بار شدید جھگڑے ہوئے ، لیکن نے ہربار سمجھوتہ کیا اوراحمد کی بہت سی برائیوں کے باوجود اس کے ساتھ زندگی کا سفرجاری رکھا۔ جس کا مقصد صرف ایک ہی تھا کہ میں اپنا گھر برباد نہیں کرنا چاہتی تھی، لیکن ہرکسی کی ایک حد ہوتی ہے، جواب پار ہوچکی ہے۔ اسی لیے اب اس سفرکومزید آگے بڑھانا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

میں نے اپنا فیصلہ اللہ تعالی کی عدالت میں بھیج دیا ہے۔دوسری جانب جب اس حوالے سے احمد بٹ سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے حمیرا ارشد سے میرا کوئی تعلق نہیں ،تین ماہ قبل میں خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ امریکا چلا گیا تھا، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، حمیرا ارشد ،اس کی فیملی اور سخی سرور بٹ جھوٹ بول کر مجھے بدنام کررہے ہیں، جلد بہت اہم ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…