جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں مقبول بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے اسلام کیسے اور کیوں قبول کیا؟ایمان افروز واقعہ!!

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دیلی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنی کامیابی کی وجہ اسلام کو قرار دیا ہے۔حال ہی میں موسیقی کی دنیا میں 25 سال مکمل کرنے والے اے آر رحمان اس وقت لندن میں ہیں، جہاں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ‘میری کامیابی اسلامی عقائد کو اپنانے کا نتیجہ ہے۔اے آر رحمان کی پیدائش ایک ہندو گھرانے میں ہوئی تھی مگر عمر کی تیسری دہائی کے دوران انہوں نے اسلام قبول کرلیا

اور صوفی ازم کو فلسفہ زندگی کے طور پر اختیار کرلیا۔اے آر رحمان کا پیدائش نام اے ایس دلیپ کمار تھا جن کے قبول اسلام کی کئی وجوہات بنیں۔ان کے والد کا انتقال جلد ہوگیا تھا اور خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روحانی مزاج رکھنے والی کی ملاقات ایک صوفی پیر کریم اللہ شاہ قادری سے ہوئی۔اسی طرح موسیقار کو اپنا پیدائشی نام پسند نہیں تھا اور بتدریج ان کا دل ہندو مت سے ہٹ کر اسلام کی جانب راغب ہوا اور انہوں نے 1989 میں 23 سال کی عمر میں خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اسلام قبول کرلیا اور ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا ‘ اسلام ایک سمندر ہے جس کے مختلف فرقے ہیں، میں صوفی فلسفہ فکر پر عمل کرتا ہوں جو کہ محبت پر مبنی ہے، میری موجودہ شخصیت اسی فلسفے کا نتیجہ ہے اور ہاں زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے۔پچاس سالہ دھیمے لہجے کے موسیقار نے اپنے کیرئیر میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں دو آسکر ایوارڈز، دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ بھی شامل ہے۔اب تک 160 فلموں کی موسیقی مرتب کرچکے ہیں جن میں لگان، تال سمیت آسکر ایوارڈ یافتہ سلم ڈوگ ملین ائیر بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…