جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

رنبیر کپور ممبئی کی حسینہ کے عشق میں گرفتار

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ممبئی کی ایک حسینہ کے عشق میں گرفتار ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقہ ختم ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے ہیں اور دونوں کے تعلقات بھی انتہائی کشیدہ ہیں لیکن اس کے باوجود بالی وڈ کی یہ جوڑی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ کام کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور ایک بار پھر محبت

میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں کئی مقامات پر ایک حسینہ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس بار رنبیر کپور کی گرل فرینڈ کوئی بالی وڈ اداکارہ نہیں بلکہ ممبئی کی ایک نامعلوم حسینہ ہے جو منظر عام پر نہیں آئی۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ حسینہ ممبئی کی رہائشی ہے جس سے رنبیر کی ملاقات فلم جگا جاسوس کی تشہیری تقاریب کے دوران ہوئی جب کہ اس بارے میں اداکار کی سابقہ محبوبہ کترینہ کو بھی بخوبی علم ہے۔رنبیر کپور اپنی نئی دوست کے ساتھ خوب سیر سپاٹے کررہے ہیں جب کہ اداکار جب ان کے ساتھ نہیں ہوتے تو انہیں ہر وقت فون پر مصروف دیکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ کترینہ نے اس معاملے پر بظاہر انتہائی ٹھنڈا رویہ اپنا رکھا ہے لیکن شدید پریشانی ان کے چہرے سے ہی عیاں نظر آتی ہے۔واضح رہے کہ رنبیر اور کترینہ کی فلم جگا جاسوس 14 جولائی کو نمائش کے کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…