نئی دہلی (مانیٹرنگ دیسک) پاکستان کوچھوڑ کربھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے اسلام کے بارے میں ایک ایسابیان دے دیاہے جس کے بعد پوری مسلمان دنیامیں غم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسعود ی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں امریکی صدرکوبھی مدعوکیاگیاتھااوراس کانفرنس کوپوری دنیامیں بھرپورکوریج دی گئی ۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سعود ی عرب میں سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کے ساتھ مل کر تلواروں کاروایتی رقص کیالیکن اس رقص پربھارتی گلوکارعدنان سمیع بھی اپنے دوست سونونگم کے پیروکارنکلے اور اسلام سے متعلق ایسابیان جاری کردیا جس کے باعث پوری دنیا کے مسلمان غصے میں مبتلا ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب’’ٹوئٹر‘‘پرعدنان سمیع نے کہاکہ میں مسلم علماسے سوال کرتاہوں کہ آپ (علما) کایہ دعوی ہے کہ اسلام میں توموسیقی حرام ہے ؟لیکن یہ سعود ی عرب ہے جہاں پرگانابھی گایاجارہاہے اوراس پرشاہی خاندان رقص بھی کررہاہے ،اب آپ کے فتوے کیاکہتے ہیں ۔عدنان سمیع نے مزید ایک اورٹوئٹ میں لکھاکہ یہاں توڈونلڈٹرمپ بھی موجود ہے جس نے کئی مسلمان ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیاں عائدکررکھی ہیں ۔اس کے بعد عدنان سمیع کھل کراسلام دشمنی پراترآئے اورکہاکہ قرآن پاک میں کوئی ایسی آیت یاسورۃ کے بارے میں بتادیں کہ موسیقی حرام ہے اورحقیقت تویہ ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔عدنان سمیع کے اس بیان کے بعد پوری مسلم دنیامیں شدید غم وغصہ پایاجارہاہے اورسوشل میڈیاکے صارفین خوب عدنان سمیع کے اس بیان کی مذمت کررہے ہیں اوراس کومسلمان دشمنی کی کھلی مثال قراردے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی گلوکارسونونگم نے اذان سے متعلق نازیبابیانات دیئے تھے اورجب ان کوبھارت میں مسلمانوں کے ایک طاقتورگروپ نے دھمکیاں دیں توانہوں نے اپنے سرکے بال بھی خودکاٹ ڈالے تھے ۔