ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ایشوریارائے کا لباس ادکارہ کیلئے مصیبت بن گیا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)70 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول کے تیسرے دن ایشوریا رائے سنڈریلا جیسے لباس میں ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور سب کو دنگ کردیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ لباس دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا تھا مگر اس کا حجم اور وزن اتنا زیادہ تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ موجود عملے کے تمام افراد کو انہیں چلنے میں مدد دینے، سیڑھیاں چڑھنے یہاں تک کہ گاڑی سے باہر نکلنے کے لیے مدد دینا پڑی۔انسٹاگرام پر ایشوریا رائے کے ایک فین پیج نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے

جس میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ کو اس گائون کے باعث گاڑی میں سے باہر نکلنے میں کتنی مشکلات کا سامنا ہوا۔انہیں باہر نکالنے کے لیے عملے کے ایک رکن نے سب سے پہلے تو ان کے پیروں کو باہر نکالنے کا انتظام کیا جس کے بعد انہیں پکڑ کر زمین پر کھڑا کیا گیا۔اس کے بعد ایشوریا رائے کانز کے ریڈ کارپٹ کی جانب بڑھیں جہاں وہ گلوبل کاسمیٹک برانڈ L’oreal پیرس کی سفیر کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ کانز کا میلہ سترہ مئی کو شروع ہوا تھا اور اس کا اختتام 28 مئی کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…