ہفتہ‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈکی معروف جوڑی میں 17سال رفاقت ختم ،عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان رفاقت ختم، ممبئی کے علاقے باندرا کی فیملی کورٹ نے دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دیدی ہے۔ اس طرح ان دونوں کی 17 سالہ رفاقت کا خاتمہ ہو گیا۔ دونوں کے وکلاء کرانتی سیٹھی اور امرتا سیٹھی پاٹھک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملائیکہ اروڑا کی جانب سے کسی قسم کی رقم یا اخراجات اٹھانے کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔

دونوں نے اپنی رضا مندی سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔ عدالت میں درخواست دائرکرنے کے بعد انڈین قانون کے مطابق دونوں کو 6 ماہ کا وقت دیا گیا تھا کہ اگر وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہیں تو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکیں۔ ارباز خان سے علیحدگی کے باوجود دونوں کو بہت سے مواقع پر اکٹھے دیکھا گیا۔ کچھ ہی دن پہلے دونوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



معافی اور توبہ


’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…