ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ ٹرمپ بن سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں ‘‘

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ ایک زمانے میں ٹی وی اسٹار تھے اور اب وہ امریکا کے صدر کی حیثیت سے وائٹ ہائوس میں مقیم ہیں، جس نے ہولی وڈ کے دیگر افراد کو بھی سیاسی میدان میں قسمت آزمائی پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے

ان میں سب سے نمایاں ڈیوائن جانسن المعروف دی راک ہیں۔ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار اور سابق مقبول ترین ریسلر دی راک نے جی کیو سے انٹرویو کے دوران امریکی صدارت کی دوڑ کا حصہ بننے کے سوال پر کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک حقیقی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ان کی حمایت کے خواہشمند تھے۔انہوں نے کہاکہ مجھے ایسا لگتا کہ میں ایسی پوزیشن میں ہوں جہاں میرے الفاظ کا وزن اور اثر بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ میری حمایت چاہتے تھے، مگر میں اس عمل کا بہت احترام کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اگر میں عوامی سطح پر اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کروں تو کچھ چیزیں ہوں گی، ہوسکتا ہے کہ لوگ ناخوش ہوجائیں یا وہ اس سے متاثر ہوجائیں تو میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ماضی میں بھی دی راک سیاست میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں اور گزشتہ سال ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ملک سے محبت ہے، مجھے اب لگتا ہے کہ قیادت بہت اہمیت رکھتی ہے، اچھی قیادت بہت اہم ہے، قابل احترام قیادت بہت اہم ہے۔اسی طرح ایک اور انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ  میں 2020 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کا امکان رد نہیں کرسکتا، یہ لوگوں کی مدد کا بہترین موقع ہوگا تو ایسا بالکل ممکن ہے، حالیہ انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…