اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میکال سے طلاق کیوں لی ؟ اہلیہ نے آخر خاموشی توڑی ، حیران کن وجہ بیان کر دی

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)میکال ذوالفقار کی سابق اہلیہ سارہ نے طلاق کے حوالے سے آخر کار اپنا موقف سب کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی اور بچے ایک ساتھ سنبھالنا مشکل تھا ۔اپنی فیس بک پوسٹ میں میکال کی سابق اہلیہ سارہ نے بتایا کہ ان کی طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کو ڈھیروں پیغامات موصول ہوئے جن میں صرف سوالات ہی شامل تھے۔پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا

تو ان کے مداحوں کا دل بھی ٹوٹ گیا ٗیہ طلاق کیوں ہوئی اس حوالے سے نہ تو میکال نے کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی ان کی اہلیہ سامنے آئیں تاہم ایک ماہ کی خاموشی کے بعد میکال ذوالفقار کی اہلیہ سارہ نے آخر کار اپنا موقف سب کے سامنے پیش کردیا۔اپنی فیس بک پوسٹ میں میکال کی سابق اہلیہ سارہ نے بتایا کہ اب ان کی زندگی زیادہ آسان ہے ٗالبتہ شادی شدہ زندگی ان کیلئے خاصی مشکل تھی۔انہوں نے لکھا کہ میری زندگی طلاق کے بعد تبدیل نہیں ہوئی، میں اب بھی اپنے بچوں اور گھر کی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کررہی ہوں، اب شوہر کی ذمہ داری مجھ پر نہیں اس کا مطلب یہی ہے کہ مجھ پر پہلے سے کم ذمہ داریاں ہیں ٗشادی اور بچے ایک ساتھ سنبھالنا مشکل تھا۔خیال رہے کہ میکال ذوالفقار نے ایک ماہ قبل فیس بک پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ میری 6 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…