اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار سونو نگم کی اذان بارے ہرزہ سرائی پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی عقل ٹھکانے لگا دی، سونونگم بیان سے مکر گئے، وضاحت پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی گلوکار سونونگم کی اذان بارے ہرزہ سرائی پر جہاں انہیں بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ
کئی معروف ہندو شخصیات نے بھی سونو نگم کی اس حرکت پر انہیں کھری کھری سنادیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے تو سونو نگم کی ایسی عقل ٹھکانے لگائی کہ موصوف اذان بارے کہے گئے اپنے بیان سے ہی مکر گئے اور وضاحت دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں نے اذان کے حوالے سے نہیں بلکہ اسپیکر سے متعلق کہا تھا ،مساجد ،مندروں اور گردواروں پر لاؤڈ سپیکر ہونا اچھا نہیں ہے‘‘۔اپنے مزید ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پیغامات کو اینٹی مسلم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ ایسا نہیں میں نے اسلام مخالف کوئی بیان نہیں دیا، میں نے لائوڈ سپیکر بارے ٹویٹس کی ہیں جن پر قائم ہوں۔اپنے مزید ٹویٹس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پیغامات کو اینٹی مسلم بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جبکہ ایسا نہیں میں نے اسلام مخالف کوئی بیان نہیں دیا، میں نے لائوڈ سپیکر بارے ٹویٹس کی ہیں جن پر قائم ہوں